ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تلنگانہ اسمبلی انتخابات: ٹی آر ایس اگر اکثریت سے دور رہتی ہے تو حمایت نہیں کریں گے: بی جے پی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: ٹی آر ایس اگر اکثریت سے دور رہتی ہے تو حمایت نہیں کریں گے: بی جے پی

Tue, 13 Nov 2018 02:13:27    S.O. News Service

حیدرآباد:12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے پیر کو کہا ہے کہ سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر ٹی آر ایس اکثریت سے دور رہتی ہے تو پارٹی اس کی حمایت نہیں دے گی۔ ساتھ ہی پارٹی نے بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان ملی بھگت ہونے کے کانگریس کے الزام کی تردید کی۔تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کرشن ساگر راؤ نے کانگریس کو بھی اسی طرح کی ایک ضمانت دینے کا چیلنج کیا۔حالیہ دنوں کانگریس نے بار بار الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے نگراں وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ بی جے پی کی ایک کٹھ پتلی ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک خاموش اور ’’خفیہ‘‘ رضامندی ہے۔ تلنگانہ امور کے اے آئی سی سی انچارج آر سی کھونٹیا نے بتایا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان 10 فیصد ’’خاموش ‘‘رضامندی ہے۔ اس کے جواب میں کرشن ساگر راؤ نے کہا کہ میں ٹی پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو ایک چیلنج دیتا ہوں۔ کیا آپ تلنگانہ کے عوام کو ضمانت دیں گے کہ اگر چندرشیکھر راؤ اکثریت سے دور رہتے ہیں تو کانگریس کی حمایت نہیں کرے گی۔راؤ نے کہا کہ ہم (بی جے پی) کو اس بات پر یقین دلاتے ہیں کہ ہم ایسا نہیں کریں گے۔ اگر ٹی آر ایس اکثریت سے دور رہتی ہے تو بی جے پی ایسا نہیں کرے گی۔ یہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ ہم کتنی سیٹ جیت جاتے ہیں ؛ لیکن ہم ٹی آر ایس کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے۔ 


Share: